پشاورکے علاقہ گل آبادمیں فرنیچرکے گودام میں گیس سلنڈرکادھماکہ،ایک شخص جاں بحق

بدھ 2 مئی 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پشاورکے علاقہ گل آباد میں واقع فرنیچر کے گودام میں گیس سلنڈردھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے تینوں افراد کو ایل آرایچ منتقل کردیاہے جہاں پہلوان نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق باقی دوزخمی افراداحسان اللہ اور ذیشان کومتعلقہ وارڈوں کوریفرکردیاگیاہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

ادھرپولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ہیں یہ کہناقبل ازوقت ہوگاکہ دھماکہ کس نوعیت کاتھا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ پولیس نے مزیدبتایاکہ گیس سلنڈر دھماکے سے اتنانقصان نہیں ہوسکتا اگردیکھاجائے تو دھماکے سے مکمل بلڈنگ منہدم ہوئی ہے ۔