پشاروپولیس نے 13 منشیات فروشوں اور سمگلروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

بدھ مئی 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پشاورپولیس نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پا ک رکھنے اور نوجوان نسل کو اس کے مضراثرات سے بچانے کیلئے منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 منشیات فروشوں اور سمگلروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔علاوہ ازیں 8 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل ارحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام اور معاشرے کو منشیات کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے چاروں ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں انکے متعلقہ تھانہ جات کی حدود میںمختلف کارروائیوں کے دوران تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں ایس ایچ او مچنی گیٹ امتیاز خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے ناکہ بندی کے دوران VXRموٹر کار نمبر LWE.6766 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 2350 گرام چرس اور 20 پوڑی ہیروئین برآمد کر کے ملزم ولیدخان ولد معین خان سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا ، اسی طرح تھانہ ناصر باغ کی حدود میں ایس آئی گل محمد خان نے ناکہ بندی کے دوران راحت شاہ ولد لعل شاہ ،ساجد ولد ساقی نور کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ نے ناکہ بندی کے دوران زڑور ولد شاہ زمان سکنہ آفریدی آباد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 5 کلو گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تہکال کامران خان نے ناکہ بندی کے دوران مراد ولد غفور شاہ کو گرفتا ر کر کے انکے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کی ۔۔تھانہ ارمڑ کی حدو د میں ایس آئی گل محمد خان نے ناکہ بندی کے دوران افسر علی ولد محمد علی عرف مندلی سکنہ ارمڑ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 4100 گرام چرس جبکہ تھانہ متنی کی حدود میں اے ایس آئی امجد خان نے ناکہ بندی کے دوران وفادار ولد مشتاق خان کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2 کلو گرام چرس برآمد کی۔

اسی طرح تھانہ سربند کی حدود میں اے ایس آئی اظہار خا ن نے ناکہ بندی کے دوران محمد عالم ولد میر عالم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد کی ،،تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ایس آئی عبدالستار نے ناکہ بندی کے دوران مشان علی عرف ڈبنگ ولد سیدا ن شاہ سکنہ سلمان خیل کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد جبکہ ایس ایچ او تھانہ شرقی دوست محمد خان نے نا کہ بندی کے دوران مجتبیٰ ولد مصطفی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1200 گرام چرس جبکہ ، ،،تھانہ گلبہار کی حدود میں اے ایس آئی جان عالم خان نے ناکہ بندی کے دوران حامد ولد محمد نور کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس جبکہ تھانہ پھندو کی حدود میں اے ایس آئی عرفان گل خان نے ناکہ بندی کے دوران بلال ولد غلام ربانی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2 کلو گرام چر س برآمد کی ۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیا ت کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 منشیات فروش اور سمگلروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 31 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں سٹی اور کینٹ سرکل میں 8 قمار باز نوید ولد امیر خان،سعید ولد یعقوب،لیاقت ولد غلام ربانی،اختیار گل ولد نذر گل،اسلام گل ولد احمد گل،جہانگیر ولد زرین،نیاز محمد ولد خان محمد اور شوکت علی ولد مقبلی وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم7000 روپے برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے چاروں ڈویژنز پولیس کو انکی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی تلقین کی۔