پیسکو کی بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف مہم

بدھ 2 مئی 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹرذکا ء اللہ خان گنڈہ پور کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے خیبر سرکل کے حیات آباد 1 اورحیات آباد 2 سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران 5 انڈسٹریل کنکشنوں کے میٹر سلو پائے گئے جبکہ کوہاٹ ڈویژن کے مختلف سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران50 سے زائد گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․اسی طرح سوات سرکل کے ڈگر 1,کبل ,بٹ خیلہ اورسخاکوٹ سب ڈویژنز کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران55 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :