ْسٹی پٹرول فورس نے مسیحی باشندے پر فائرنگ کرکے فرارہونے والے شخص کو اسلحہ سمیت قابوکرلیا

بدھ 2 مئی 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سٹی پٹرول فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زبانی تکرار پر مسیحی باشندے پر فائرنگ کرکے فرارہونے والے شخص کو اسلحہ سمیت قابو کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا -تفصیلات کے مطابق تھانہ غربی کے علاقہ صدر جی پی او چوک کے رہائشی سلیم مسیح ولد لعل مسیح نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھا اس دوران ملزم عمران ارشاد ولد ارشاد مسیح نے زبانی تکرار پر اس کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا اورمشتعل ہوتے ہوئے پستول سے اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر موجود ڈی ایس پی سٹی پٹرول فورس عثمان خان کی قیادت میں اے ایس اے طارق خان نے دیگر نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے فرارہونے والے مسلح ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے ملزم عمران ارشاد کو 30 بور پستول سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کو غربی تھانہ کی پولیس کے حوالے کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔