کاروباری خواتین کو مختلف بزنس سے متعلق تربیت دینے کیلئے تربیتی سیشن کاانعقاد

بدھ مئی 20:34

کاروباری خواتین کو مختلف بزنس سے متعلق تربیت دینے کیلئے تربیتی سیشن ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمیڈا کے تعاون سے کاروباری خواتین کو مختلف بزنس کے متعلق ٹریننگ دینے کے لئے وویمن چیمبر میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا ۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی لیڈر مسز فطرت الیاس بلور ‘ سمیڈا کی منیجر نبیلہ فرمان اور کاروباری خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن میں مسز فطرت الیاس بلور نے کاروباری خواتین سے کہا کہ وہ ان ٹریننگ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ جن خواتین کو اپنے کاروبار کرنے میں جو مسائل درپیش ہیں اس ٹریننگ کی وجہ سے اپنے مسائل حل کرسکیں۔ سمیڈا کی منیجر نبیلہ فرمان نے کاروباری خواتین کو مختلف بزنس کے متعلق تفصیلی پریذنٹیشن دی اور بزنس کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :