ہنگو میں جاری آل فٹبال ٹورنامنٹ ، اہم میچ میں یونین کلب ہنگو نے خیبر گرین جمرود کو ہرا دیا

بدھ 2 مئی 2018 20:34

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ہنگوکے علاقہ ٹل میں جار ی آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ یونین کلب ہنگو اور خیبر گرین کے درمیان کھیلا گیا جس میں یونین کلب ہنگو نے خیبر گرین جمرود کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ اس کانٹے دار مقابلے کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے اور جے یو آئی ضلعی رہنماء حاجی عتیق الرحمان تھے جبکہ میچ کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں، علاقہ عوام، مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ کھیل کھود انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہے ۔صحت مندانہ سرگرمیوں سے ماحول پر اچھا اثرپڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے بجائے نوجوان نسل کے قیمتی وقت کو دھرنوں میں ضائع کر دیاجو کہ ہماری بدقسمتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوانوں کی طاقت سے منتخب ہو کرویلج سطح پر سپورٹس کمپلیکس بنا کر نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس دوران مہمان خصوصی حاجی عتیق الرحمان نے تورنامنٹ آرگنائزر ناظم شہزاد خان کو ملکی سطح پر کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرگنائشنگ کمیٹی اور ونر ٹیم کے لئے 20ہزار روپے نقد اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :