تورڈھیر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون

بدھ 2 مئی 2018 21:49

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) تورڈھیر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 15ملزمان اشتہاری کو گرفتار ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تورڈھیر نیاز گل خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر تے ہوئے 15ملزمان اشتہاری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف ،8عدد بندق،18عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :