بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ‘ چوہدری نعیم

بدھ 2 مئی 2018 20:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ۔واپڈا اور محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لیں ۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں بھی اب اضافہ ہو رہا ہے ۔مئی شروع ہوتے ہی بجلی کی غائب ہو گی ۔

رمضان المبارک کے مقدس مہنیے کی آمد ہے ۔محکمہ برقیات نے بھاری بل وصول کرنے کے باوجود شہریوں اور تاجر برادری کو بجلی سے محروم کر رکھا ہے ۔قربانیاں دینے والوں سے مذاق بند کیا جائے ۔دوبارہ منگلا کی طرف مارچ کرنے کی دعوت نہ دی جائے ۔محکمہ برقیات اور وپڈا ماضی کی طرح گرمی کا آغاز ہوتے ہی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میرپور کے لوگوں کو صرف قربانی کا بکرا بنانے تک محدود نہ رکھا جائے ۔

حقوق کی جنگ ہر معاذ پر جاری رکھیں گے ۔تاجر برادری کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔شہری ،طلبا سمیت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں ۔دوبار منگلا ڈیم کے لیے اپنے آباواجدا کی قبروں کو پانی کی نظر کرنے والوں کو اب بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔محکمہ برقیات اور وپڈا نے اگر روش نہ بدلتی تو دوبار ہ بڑی تحریک چلا سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانیاں ہٹیاں پولیس لائن مارکیٹ میں کاروباری مرکز داتا گارمنٹس اینڈ جیولری شاپ کی افتتاحی تقریب میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تارکین وطن ہمارا بڑا اثاثہ ہیں ۔تارکین وطن کے بھائیوں کو تحفظ اور جدید سہولیات بھی دی جائیں مارچ اپریل میں تارکین وطن کے لوگوں کی وطن آمد پر تاجروں کے بزنس میں اضافہ کے ساتھ باہمی تعاون میں بھی مضبوطی پیدا ہوتی ہے ۔

قبل ازیں چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان ،شیخ حمیدا لحق ،چوہدری وقاص مشتاق ،عادل ،راجہ تسلیم انجم ،وسیم قریشی کے علاوہ دیگر جب افتتاحی تقریب میں پہنچے تو میزبان غلام اسحا ق اور نوید قادری کے علاوہ چوہدری محمد تاج ،چوہدری فرید ،عنایت احمد ،شیخ فاضل ،شاہد قیوم ملک محمود کھٹانہ ،یاسین قاضی ،غلام عباس ،ریحان احمد کے علاوہ درجنوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم اور دیگر تاجر رہنمائوں کا شاندار استقبال کیا ۔