حضرت بابا پیر ا شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز‘ راجہ عبدالقیوم خان نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا

بدھ 2 مئی 2018 20:38

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) حضرت بابا پیر ا شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز غسل اور چادر پوشی سے ہوا آزادکشمیر کے وزیر اوقاف راجہ محمد عبدالقیوم خان اور سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی۔محفل سماع میں آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید ،ایم ایل اے چوہدری رخسار احمد ،چیئرمین آزادجموں کشمیر زکواة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی ،سابق مشیر راجہ ساجد ،ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدنان خورشید اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے محفل سماع میں رونق بخشنے پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ۔محفل سماع میں آزادکشمیر اور پاکستان سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :