اولیائے کرام نے روا داری ، برداشت ، خدمت اور امن کا درس دیا ہے‘ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور

بدھ 2 مئی 2018 20:38

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) آزادکشمیر کے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام نے روا داری ، برداشت ، خدمت اور امن کا درس دیا ہے ۔ قرآن و سنت پر مبنی اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حضرت بابا پیرا شاہ غازی العروف دمڑی والی سرکارکے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی نیکہا کہ اولیاء نے اپنی زندگیاں راہ حق کے لیے وقف کیں ان کے مزارت پر حاضری قلبی سکون کا باعث ہے ۔انھوں نے کہا کہ عرس کے انعقاد کا مقصد بزرگان دین کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے ۔عقیدت مند وں کو چاہیے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے راہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں مثالی کردار ادا کریں ۔عوامی حلقوں نے سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی اور ناظم اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز کی طرف سے عرس کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ اوقاف گزشتہ 10 سالوں میں دربار عالیہ کھڑی شریف میں شایان شان تعمیرات اس سلسلے کو جاریی رکھے تاکہ زائرین کو مزید سہولیات مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :