ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی زیر صدارت جامعہ کشمیر میں امن وامان کی صورت حال پر اعلی سطحی اجلاس‘ قائم مقام وائس چانسلر شریک

بدھ 2 مئی 2018 20:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی سربراہی میں جامعہ کشمیر میں امن وامان کی صورت حال پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد قائم مقام وائس چانسلر سمیت اعلی افسران کی شرکت تفصیلات کے مطابق جامعہ کشمیر میں امن وامان کی صورت حال پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان، قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم، ڈپٹی آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ، سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں جامعہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ترجمان انتظامیہ حماد بشیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی انتظامیہ مل کر کام کر رہی ہے یونیورسٹی کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے گا یونیورسٹی کے اندر کسی آؤٹ سائڈر کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جامعہ تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گء اور کسی کے پاس غیر قانونی آشیا پائی گئی تو فوری طور پر گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی یونیورسٹی کی صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا رہے گا یونیورسٹی کے اندر امن و امان کے حوالے کے کسی چیز پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا امن و امان کی صورت حال کو پرقرار رکھا جائے گا اور جو شخص کسی بھی غیر قانونی فعل میں پایا گیا سختی سے نمٹا جائے گا یونیورسٹی انتظامیہ امن و امان کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :