الیکشن کمیشن میںایم کیو ایم پاکستان کا بیرون ملک رقم بھیجوانے کا معاملہ ، حلقہ بندیوں کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی

کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے چار جون تک ملتوی

بدھ 2 مئی 2018 20:52

الیکشن کمیشن میںایم کیو ایم پاکستان کا بیرون ملک رقم بھیجوانے کا معاملہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) الیکشن کمیشن میںایم کیو ایم پاکستان کے بیرون ملک رقم بھیجوانے سے متعلق معاملے پر حلقہ بندیوں کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی ،کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے چار جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے بیرون ملک رقم بھیجوانے کے معاملے پر حلقہ بندیوں کی وجہ سے سماعت نہیں کی جا سکی۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے چار جون تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار آفتاب عارف صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار کے مطابق سن چیراٹی لندن کو ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستان سے بھیجوائے گئے۔ لندن بھیجی جانے والی رقم کو ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کیا۔