فرانس، یوم مزدور پر مظاہرہ شدید بد امنی کا شکار، بلیک بلاک تنظیمکا پولیس پر پتھرائو ،درجنوں گاڑیاں نذر آتش

بدھ 2 مئی 2018 20:52

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) فرانس میں یوم مزدور کے موقع پر مظاہرہ شدید بد امنی کا شکار ہو گیا، بلیک بلاک تنظیم نے پولیس پر پتھرائو کیا اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اہتمام کردہ ملکی ٹریڈ یونینوں کا ایک بڑا مظاہرہ شدید بدامنی کا شکار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یوم مئی کی اس ریلی کے راستے میں قریب بارہ سو ایسے افراد جمع ہو گئے تھے، جن کا تعلق نام نہاد ’بلیک بلاک‘ سے تھا۔ ان افراد کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا گیا، جس کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔ پولیس کو بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف واٹر کینن اور آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔ تین سو کے قریب افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :