خلیجی ممالک کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک نے ایران سے تعلقات ختم کردیے

مراکش کا ایران پرملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام، سفارتی تعلقات ختم، ایران علیحدگی پسندوں کی حمایت،ہتھیاروں کی سپلائی کے ناقابل تردید ثبوت موجود،حکومت مراکش

بدھ 2 مئی 2018 20:52

خلیجی ممالک کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک نے ایران سے تعلقات ختم کردیے
مراکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) مراکش حکومت نے ایران پرملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے،ایرانعلیحدگی پسندوں کی پولیساریو فرنٹ کی حمایت کر رہا ہے،ایران کے خلاف ہتھیاروں کی سپلائی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقمراکش کی حکومت نے ایران پر اس شمالی افریقی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے کہا کہ ایران مغربی صحارا کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کی پولیساریو فرنٹ کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بات کے ’ناقابل تردید‘ شواہد موجود ہیں کہ ایران نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ذریعے پولیساریو کے علیحدگی پسندوں کو ہتھیار فراہم کیے۔ بوریطہ کے بقول رباط میں تعینات ایرانی سفیر کو بے دخل اور تہران میں مراکش کے سفارت خانے کو بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :