عراق،داعش مسلح حملہ،2پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد جاں بحق،12زخمی

بدھ 2 مئی 2018 21:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) عراق میں داعش کے مسلح حملے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کی شمالی تحصیل تاریمیہ میں دہشتگرد تنظیم داعش کی طرف سے کئے گئے مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عراق کے دارالحکومت بغداد کی شمالی تحصیل تاریمیہ میں دہشتگرد تنظیم داعش کی طرف سے کئے گئے مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے کے سرکاری ہسپتالوں سے موصول معلومات کے مطابق تحصیل میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے مسلح حملہ کیا گیا۔بغداد پولیس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار لیفٹننٹ حامد الظہیری نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے تحصیل کے مرکز میں اندھادھند فائر کھول کر حملہ کیا۔واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں بغداد انتظامیہ کے ملک کو داعش سے صاف کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود دہشت گرد تنظیم ابھی تک وقتاً فوقتاً حملے کرتی رہتی ہے۔