مظفرآباد‘ شہر میں گرینڈ آپریشن جاری‘ مختلف دوکانوں سے غیر قانونی آلات بر آمدم مقدمات درج کر لیے گئے

بدھ 2 مئی 2018 21:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرینڈ آپریشن جاری مختلف دوکانوں سے غیر قانونی آلات بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کی ہدایت پر تحصیلدار حماد بشیر نے ہمراہ پولیس شہر کی مختلف دوکانوں گیلانی چوک سے متصل سیڑہوں، قدیمی بازار، اور دیگر جگہوں پر قائم آلات جرائی کی دوکانوں پر لڑائی جگھڑوں میں استمعال ہونے والے غیر قانونی آلات کو برآمد کرتے ہوئے دوکاندار کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ترجمان انتظامیہ حماد بشیر کا کہنا تھا کہ شہر کے اندر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے شہر میں موجود آلات جرائی کی مختلف دونوں پر کلپ، خنجر، اور دیگر ایسی اشیاء غیر قانونی طریقے سے چھپ چھپا کر فروحت کی جاتی تھی جس کے استعمال لوگوں پر کیا جاتا تھا ایسی اشیاء کی فروحت کرنا قانونا جرم ہے ایسے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جو اس کام میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ایسے غیر قانونی آلات فروحت کرنے والے افراد کو وارننگ جاری کرتے ہیں کہ ان چیزوں کی فروحت فل فور بند کر دیں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے عوام سے گزارش ہے کہ ایسے افراد کی نشاندھی کریں جو اس کام میں ملوث ہیں تاکہ شہر کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے جو پرامن ماحول کو خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں

متعلقہ عنوان :