مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے‘ چوہددری مسعود خالد

بدھ 2 مئی 2018 21:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کومضبوط کرنے میں محنت کشوں کا کر دار انتہائی اہم ہے کیونکہ ملکی کی معاشی ترقی کا پہیہ مزدوروں کے بغیر چلنا ممکن نہیں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کر کے اور مزدور دولت پالیسیاں اپنا کر ملک کی مثالی تعمیر وترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے ، مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ امسال وفاتی بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس ہے اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مثالی کام کیے ہیں اور تباہ حال اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے علاوہ ہر لحاظ سے بہتر پاکستان اور بہتر آزاد کشمیر بنانے کی بنیاد رکھی ہے ۔ بہتر حکومتی پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہوا ہے ۔