مظفرآباد میں ہر قسم کی پھیری کے ذریعہ اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی

بدھ 2 مئی 2018 21:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمن کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق ضلع میں اکثر لوگ پھیری کے ذریعہ اشیاء وغیرہ فروخت کرتے ہیں جس سے دہشت گردی کا احتمال رہتا ہے لہذا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر زیر دفعہ 144ض ف ضلع مظفرآباد میں ہر قسم کی پھیری کے ذریعہ اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے نیز بھیک مانگنے پر بھی زیر دفعہ 144ض ف پابند ی عائد کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا آئیندہ کوئی بھی شخص ضلع مظفرآباد کی حدود میں نہ تو پھیری کے ذریعہ اشیاء فروخت کرے گا اور نہ ہی بھیک مانگے گا۔ بصور ت دیگر پھیری لگانے والے اور بھیک مانگنے والے اشخاص /شخص کے خلاف یا ایسا کرنے کی ترغیب دینے اور اعانت کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ APC-148کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔