وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں10فیصد اضافہ ملازمین نے مسترد کردیا‘ (کل) سے آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں احتجاج

بدھ 2 مئی 2018 21:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) وفاقی بجٹ میں 10فیصد اضافے کو ملازمین نے مسترد کرتے ہوئے 3مئی سے آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں احتجاج کی کال دے دی ،چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے اور آزاد کشمیر کے ملازمین کو 2013سے تنخواہوں میں جوساڑھے سات فیصد اضافہ لگا تھا تاحال نہیں مل سکا اس کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایپکا پاکستان کے سنیئر نائب صدر ایاز احمد چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مذید کہناتھا کہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخوہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس آزاد کشمیر اور پاکستان کے چاروں صوبوں کے ملازمین مسترد کرتے ہیں ہم مرکزی صدر ایپکاپاکستان حاجی محمد ارشاد اور مرکزی سیکرٹری جنرل اپیکا پاکستان سید صدیق حسین شاہ کی کال پر 3مئی سے ملک بھر میں احتجاج کرینگے گے۔

(جاری ہے)

اپنجاب طرز پر آزاد کشمیر کے ملازمین کو تنخواہ اور مراعات دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آزاد کشمیر کی دیگر تنظیموں سے ملکر آزاد کشمیر بھر میں مکمل ہڑتال کرینگے ،ایاز احمد چغتائی نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا ،حاجی محمد ارشاد اور سید صدیق حسین شاہ کی قیادت میں ملازمین کے جملہ معاملات اور مسائل حل ہونگے ملازمین مرکزی قیادت کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے ،سید صدیق حسین شاہ آزاد کشمیر کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات ایک کررکھی ہے ملازمین ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر کے ملازمین ان کی قیادت میں متحدہ منظم ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کو نظرانداز کیے جانے کا نوٹس لیں اور 10فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے ملازمین کی نتخواہوں میں 50فیصد کو نوٹیفکیشن جاری کریں ۔