بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں‘ سہیل شجاع مجاہد

بدھ 2 مئی 2018 21:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجراں آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر وصدر انجمن تاجراں میرپور سہیل شجاع مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے تاجروں کا معاشی قتل برداشت نہیں کیا جائے گا محکمہ برقیات قبلہ درست کر ئے لوڈشیڈ نگ اہلیان میرپور کے ساتھ زیادتی ہے دوہری قربانی دینے والے باسیوں کو مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا سامنا بڑی زیادتی ہے پاکستان کو روشن رکھنے کیلئے اہلیان میرپور نے اپنے اباواجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے دوہری قربانی دی تاجروں کا زیادہ انحصار بجلی پر ہے جد ید دور میں بھی اہلیان میرپور بنیادی حقوق سے محروم ہیں لوڈشیڈ نگ کے خلاف سیاست دان بھی آواز بلند کرتے ہوئے ووٹ کے تقدس کو بحال کریں محض الیکشن میں ووٹ کے حصول کیلئے گھر گھر جانے والے آج کہاں غائب ہیں میرپور کے شہری اپنے اپنے امیدواروں کو میرپور کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کریں پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا منگلا ڈیم سے 1300میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر ستم ظریقی یہ ہے کہ میرپور کے باسی 10/12گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ کا شکار ہو چکے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو پورے آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا بہت جلد اس سلسلہ میں آزاد کشمیر بھر کے تاجروں سے مشاورت کر کے لائحہ عمل مرتب کریں گے واپڈا سفید ہاتھی ہے اگر روش تبدیل نہ کی گی تو حالات حراب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ دار متعلقہ اداروں پر ہو گئی سماجی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی میرپور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا کردارادا کریں