رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دینگے‘ خواجہ اعظم رسول

بدھ مئی 21:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ رمضان مبارک میں گراں فروشوں کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دے گے ۔عوام کو سہولت فرائم کرنے کے لئے رمضان بازار لگائے جائے گے۔

(جاری ہے)

جس سے عوام کو ریلیف ملے گی،عوام کی سہولت کے لیے بلدیہ تاجروں کے ساتھ ملکر عوام کو سہولت میسر کر نے کے لیے حکمت عملی طے کر گی لوٹ مار کرنے والے گرافرشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمد رمضان مبارک میں عوام کو لوٹ مارنے کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

شہریوں کو سہولت میسر کرنا تاجراورانتطامیہ کی ذمہ داری میں شامل ہیں ۔چیف آفسیر اور مجسٹریٹ بلدیہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔جو مارکیٹ میں ریٹ لسٹ کے مطابق ائشاء خودرنوش کی عوام فراہمی یقنی بنانے کے لیے اقدام کرے گے ۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان،اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت پر رمضان کی آمد پر ستے بازار کا لگائے جائے گے ۔گراں فروشوں کی عوام نشاندہی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلدیہ شکایت سیل میں اپنی شکایت درج کراوہیں تاکہ کاروائی عمل میں لائی جا سکے

متعلقہ عنوان :