Live Updates

ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری لندن میں گر کر زخمی ، ہسپتال منتقل

نعیم بخاری کو حادثہ لندن کے انڈرگرائونڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آیا جس میں انکو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں،نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطر ے سے باہر ہے

بدھ 2 مئی 2018 21:25

ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری لندن میں گر کر زخمی ، ہسپتال منتقل
لندن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پانامہ کیس میں عمران خان کے وکیل ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری لندن میں گر کر زخمی ہو گئے،نعیم بخاری کو حادثہ لندن کے انڈرگرائونڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آیا جس میں انکو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں،نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطر ے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری اپنے دورہ لندن کے دوران گر کر زخمی ہو گئے ہیں ،حادثہ لندن انڈرگرائونڈریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آیا،نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں جسکے بعدنعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاںنعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹرزنے نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری سے پیش آنے والے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اورنعیم بخاری کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات