میں’’ کامدار ہوں ، نام دار نہیں ‘‘، پیوش گوئل

چدمبرم جی آپ کا بیٹا کارتی بطور سی اے اور بینکار کیسے تعینات ہوا، مرکزی وزیر

بدھ 2 مئی 2018 21:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) بھارتیمرکزی وزیر پیوش گوئل نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں’’ کامدار ہوں ، نام دار نہیں ‘‘،چدمبرم جی آپ کا بیٹا کارتی بطور سی اے اور بینکار کیسے تعینات ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقمرکزی وزیر پیوش گوئل نے خود پر لگے مبینہ’’ مشکوک کاروبار ی سودوں ‘‘کے الزامات کو لیکر کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ٹویٹر کے اکائونٹ پر تحریر کیا کہ لاء کی تعلیم ٹاپ پوزیشن میں حاصل کی۔

پورے ملک میں سیکنڈ پوزیشن رہی۔ پروفیشنل چارٹرڈ اکائونٹینٹ بھی رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انویسٹر بینکار بھی ہوں لہذا صلاح دینے کی اہلیت رکھتا ہوں لیکن پی چدمبرم جی آپ کے بیٹے کارتی کے معاملے میں کون صلاح کار ہے۔26مئی 2014ء سے قبل جب وزیر نہیں تھا تو بطور سی اے اور بینکار تعینات تھا۔ راہول گاندھی کی طرح مجھے بغیر کام کئے جینے کا ہنر نہیں آتا۔ میں ایک کام کرنے والا شخص(کامدار) ہوں ، نامدار نہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق گوئل اور پیرا ملک گروپ کے درمیان معاہدے سے مفادات کے ٹکرائو کا معاملہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ رجسٹرار آف کمپنیز کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ گوئل اور ان کی اہلیہ کی مشترکہ ملکیت والی کمپنی کو پیرامل گروپ نے بھاری منافع کے عوض فروخت کیا ہے۔