سعودی عرب،16پر امن ایٹمی پلانٹس تعمیر کرے گا

پلانٹس کی تعمیر میں امریکہ ، چین ، روس ، فرانس اور جنوبی کوریا کی دلچسپی

بدھ 2 مئی 2018 21:53

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) امریکی ایٹمی توانائی انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا ہے کہ 5ممالک سعودی عرب کے 16 ایٹمی پلانٹس کی تعمیر میں حصہ لینے کی دوڑ میں شامل ہوگئے، ان میں امریکہ ، چین ، روس ، فرانس اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکی ایٹمی توانائی انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا ہے کہ 5ممالک سعودی عرب میں ایٹمی پلانٹس کی تعمیر میں حصہ لینے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب تجارتی، صنعتی، تکنیکی مقاصد کیلئے 16پرامن ایٹمی پلانٹ قائم کرے گا۔ امریکی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ 5ممالک کی کمپنیاں مملکت سے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان میں امریکہ ، چین ، روس ، فرانس اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔