سعودی عرب،11ارب کے مقروض تاجر کے 30گوداموں کی نیلامی

25گوداموں میںفرنیچر ، قالین، ڈیکوریشن، تحائف، الیکٹرانک،گاڑیوں کے فاضل پرزے، تعمیراتی سامان ، سینٹرل ایئرکنڈیشن وغیرہ محفوظ

بدھ 2 مئی 2018 21:53

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) سعودی عرب میں اربوں کے مقروض تاجر کے 30گوداموں کی نیلامی کی تاریخ متعین کر دی گئی،25گوداموں میں گھریلو فرنیچر ، دفاتر ، قالین، ڈیکوریشن، تحائف، الیکٹرانک آلات، باورچی خانے کا سامان، گاڑیوں کے فاضل پرزے، تعمیراتی سامان ، سینٹرل ایئرکنڈیشن اور الیکٹرانک زینے وغیرہ محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الخبرمیں ایگزیکٹیو عدالت اور اتقان گروپ نے معروف سعودی سرمایہ کار معن الصانع اور سعد کمپنی کی املاک کی دوسری نیلامی کی تاریخ متعین کردی۔

30گوداموں کی نیلامی اتوار کو ہوگی۔ یہ گودام 30لاکھ مکعب میٹر سے زیادہ کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ سعودی سرمایہ کار پر مقامی افراد کے 11ارب کے قرضے ہیں۔ گوداموں سے متعلق اطلاعات یہ ہیں کہ30گودام انواع و اقسام کے سامان سے بھرے ہوئے ہیں۔25گوداموں میں گھریلو فرنیچر ، دفاتر ، قالین، ڈیکوریشن، تحائف، الیکٹرانک آلات، باورچی خانے کا سامان، گاڑیوں کے فاضل پرزے، تعمیراتی سامان ، سینٹرل ایئرکنڈیشن اور الیکٹرانک زینے وغیرہ محفوظ ہیں۔