کراچی ،رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد

بدھ 2 مئی 2018 21:55

کراچی ،رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور عسکری ونگز اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سعید آباد ،اتحاد ٹاؤن ،مدینہ کالونی اور بلدیہ کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان محمد زاہد عرف لمبا ،عبدالرشید عرف بھرم ،محمد فیاض عرف چونڈہا ،نصر اللہ اور محمد شاہد عرف کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے ۔ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،لینڈ گریبنگ،گاڑیاں جلانے اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ادھر سعید آباد اور بلدیہ کے علاقوں میںرینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد فیصل عرف چلی اور نوشاد علی کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،ڈکیتی ،منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں ۔

درخشاں کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد علی شاہ کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔