سید وقار شاہ(سجادہ نشین بھٹ شاہ)انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ میں6میچز کے فیصلے ہوگئے

بدھ 2 مئی 2018 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) کورنگی جیمخانہ کے زیر اہتمام جاری سید وقار حسین شاہ(سجادہ نشین بھٹ شاہ) انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ میں چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے، پہلا میچ مسلم اسٹار اور کورنگی نیشنل کے درمیان کھیلا گیا جسے مسلم اسٹار نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں الشہباز اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اوورسیز ایف سی مد مقابل تھیں۔

ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد الشہباز نے یہ مقابلہ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، اوورسیز ایف سی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکی تیسرا میچ36بی سینٹر اور ساحل محمڈن کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں36بی سینٹر3-5سے فاتح قرار پائی۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے ناصر اسپورٹس کو مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر2-3کی شکست سے دوچار کیا، پانچواں میچ کوہاٹ اسپورٹس اور کورنگی گرین کے مابین کھیلا گیا جسے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد کوہاٹ اسپورٹس نے پانچ گول سے جیت لیا۔ چھٹا اور آخری میچ گلشن ملت اور گلستان فرینڈز کے درمیان کھیلا گیا جسے کسی مزاحمت کے بغیر گلشن ملت نی6گول سے جیت کر گلستان فرینڈز کو ایک شرمناک شکست کا داغ دیا۔ریفری کے فرائض چوہدری اقبال،کامران خان، جمیل قادری اور عزیز احمد نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :