بہاولنگر، مقدمہ درج کروانے کی رنجش میں قبضہ گروپ کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں

پولیس بااثر قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی سے گریزاں،متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ ،ڈی پی او بہاولنگر سے انصاف ، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

بدھ 2 مئی 2018 21:57

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) انصاف مانگنا نوجوان کا جرم بن گیا۔مقدمہ درج کروانے کے رنجش میں قبضہ گروپ کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد.جان سے مارنے کی دھمکیاں.پولیس بااثر قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی سے گریزاں.متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب, ڈی پی او بہاولنگر سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ ہیمراج کے رہائشی غریب محنت کش شیر افگن نے بتایا کہ علاقہ کے بااثر قبضہ گروپ نثار احمد, الطاف اور اعجاز وغیرہ اس کی دو ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تین روز قبل انہوں نے مسلح ہوکر ہماری زمین پر قبضہ کی کوشش کی جس پر ہم نے امداد کے لئے ریسکیو 15پر اطلاع دی اور ملزمان کیخلاف تھانہ صدر میں قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے رنج پر قبضہ گروپ کے افراد نے میرے عزیز کو راستے میں زبردستی روک کر ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااغواء کرنے کی کوشش کی اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ شیر افگن نے بتایاکہ قبضہ گروپ کے افراد نے ہماری زندگی اجیرن کی ہوئی ہے ان کے مسلح افراد نے ہمارے گھر کا گھیراو کیا ہواہے۔

ملزمان بااثر ہیں اور ان کو حکومتی جماعت کے سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہی. متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب, آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائیاور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ایس ایچ او جاوید گجر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہ ہے تفتیش کی جارہی ہے اگر ملزمان ملوث ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔