یہ جلسہ عام جمہوریت ، سیاست آئین کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ،ْمحمد اسماعیل زہری

بلوچستان نے ماضی میں بھی بھٹو کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے ،ْصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل

بدھ 2 مئی 2018 21:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پیپلز پارٹی لیبر بیورو بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسماعیل زہری نے کہاہے کہ 4مئی کو بلاول بھٹو کوئٹہ آرہے ہیں جہاں وہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔یہ جلسہ عام جمہوریت ، سیاست آئین کی بالادستی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔بلوچستان نے ماضی میں بھی بھٹو کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے اور آئندہ بھی بھی پی پی پی کے حق میں مہر ثبت کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے چاہے وہ کسان ہاری اور مزدور و محنت کش ہو یا ملازم طبقہ ہو ان کے مفادات کے لئے پیپلز پارٹی نے اوّل دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے جدوجہد کی ہے ۔آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنے اس طّر امتیاز کو جاری رکھتے ہوئے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی اور ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔ انہوںنے اہل بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ چار مئی کو پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنا کرکے ملک کو غاصب اور کرپشن کے پیداوار حکمرانوں سے نجات دلائیں ۔