پشاور کے تاجروں نے جی ٹی روڈ پر ہشتنگری چوک میں مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگادیا

بی آر ٹی منصوبہ ناقص منصوبہ ہے،ہمارا کاروبار تباہ ہو گیا ہے،بی آر ٹی میں متاثرہ تاجروں کو پانچ لاکھ روپے فی دکان معاوضہ دیا جائے

بدھ مئی 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پشاور کے تاجروں نے سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس آڈٹ ،اوور بلنگ ،،سوئی گیس اوربجلی لوڈشیڈنگ سمیت مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے احتجاجی کیمپ لگا دیا ،تاجروں نے بی آر ٹی سے متاثرہ دکانوں کا معاوضہ فوری ادا کرنے کابھی مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے تاجروں نے جی ٹی روڈ پر ہشتنگری چوک میں مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا ،کیمپ میں شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بی آر ٹی اور ہیری ٹیج منصوبے میں سست روی سے تاجروں کا معاشی قتل عام بند کرے،سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس آڈٹ ،اوور بلنگ ،،سوئی گیس بجلی لوڈشیڈنگ اور سرکاری اداروں کی من مانیاں کسی صورت تسلیم نہیں تاجروں کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ ناقص منصوبہ ہے،ہمارا کاروبار تباہ ہو گیا ہے،بی آر ٹی میں متاثرہ تاجروں کو پانچ لاکھ روپے فی دکان معاوضہ دیا جائے ۔