کوئٹہ،کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 2 مئی 2018 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کی زیرنگرانی کیسکوگوالمنڈی سب ڈویژن کی ٹیم نے بجلی چوروںکے خلاف کارروائی کی جس کے دوران متعدد غیرقانونی طورپربجلی استعمال کرنے والے صارفین کے برقی کنکشنز منقطع کرکے اُنھیں جرمانہ کیا گیاجبکہ23نادہندگان کے میٹرزبھی اُتار دئیے گئے ۔

اس کے علاوہ کیسکومہردراورسیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن کے علاقوںمیں بھی ایس ڈی اوز کی سربراہی میں لائن سٹاف پرمشتمل ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عدم ادائیگی پر 18 ٹیمپرڈ میٹرز منقطع کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران غیرقانونی بجلی حاصل کرنے والے گھریلو اورکمرشل صارفین کے برقی آلات اورتاریں بھی قبضہ میں لئے گئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیسکوسپیزنڈاور سریاب سب ڈویژن نے 4غیرقانونی زرعی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ2نادہندہ زرعی ٹرانسفارمرزبھی عدم ادائیگی پر اُتار دئیے گئے ۔

کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں نیز تمام نادہندہ سرکاری ،تجارتی، گھریلواورزرعی صارفین بھی اپنے بقایاجات فوری طورپراداکریں کیونکہ کیسکوکی مختلف ٹیمیںنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاںکررہی ہیں جس کے تحت برقی کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے برقی آلات اورٹرانسفارمرزبھی ضبط کئے جائیں گے۔نادہندگان کے بجلی منقطع ہونے پر کیسکوکسی بھی نقصان یا زحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی ۔