اپوزیشن اراکین کا سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر واک آئوٹ

بدھ 2 مئی 2018 21:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) اپوزیشن اراکین نے سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ایوان میں بحث ہو رہی ہے لیکن نہ تو وفاقی وزیر خزانہ موجود ہیں اور نہ ہی وزیر مملکت ایوان میں آئے ہیں۔ اس صورتحال میں بحث کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لئے جب تک وزراء نہیں آتے، ہم ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ (آج) جمعرات کو بجٹ پر بحث کے دوران وزراء موجود رہیں۔