قبا ئلی عوام کا معیا ر زند گی بلند کر نے کیلئے دستیا ب وسا ئل کو برو ئے کا رلارہے ہیں،اقبال جھگڑا

قبا ئلی عوام نے ہمیشہ علا قہ میں امن و تر قی کیلئے اہم کر دا ر ادا کیا ہے اورملک میں امن وامان کی بحالی اوردہشت گردی کے خاتمے میں سیکور ٹی اداروں کے شا نہ بشا نہ کر دار اداکیاہے،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ مئی 21:30

قبا ئلی عوام کا معیا ر زند گی بلند کر نے کیلئے دستیا ب وسا ئل کو برو ئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) گور نر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ حکو مت قبا ئلی عوام کا معیا ر زند گی بلند کر نے کیلئے دستیا ب وسا ئل کو برو ئے کا ر لا کر اُ ن کو ملک کے دیگر تر قی یا فتہ شہریوں کے برا بر لا نے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب در ہ زند ہ ایف آ ر میںتقریبا18 کروڑ 46 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ڈی ٹا ئپ ہسپتال کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن،انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کورمیجرجنرل عبداللطیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا،، قبائلی زعماء اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔تقریب سے آئی جی ایف سی میجرجنرل عبداللطیف نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہا کہ قبا ئلی عوام نے ہمیشہ علا قہ میں امن و تر قی کیلئے اہم کر دا ر ادا کیا ہے اورملک میں امن وامان کی بحالی اوردہشت گردی کے خاتمے میں سیکور ٹی اداروں کے شا نہ بشا نہ کر دار اداکیاہے۔

انہوں نے FR'sقبا ئل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امرپرخوشی کا اظہارکیاکہ کہ علا قے میں امن رہاہے اور جہاں امن کی فضا ء ہو وہاں پر ترقیاتی کام زیا دہ ہو تے ہیں اور عوام کا معیارِ زند گی بلند ہو تا ہے ۔گورنرنے کہاکہ اقتصا دی راہدا ری منصو بہ کی تکمیل سے قبا ئلی علاقوں کو مواصلات کے علا وہ تعلیم ، صحت ، آ بپا شی زرا عت اور رو زگار کے بہتر موا قع مہیا ہو نگے اورمزید کہا کہ یہ عالمی منصوبہ ہے جس سے دو سر ے علا قوں سے تعلقا ت میں اضا فہ ہو گااور اس سلسلے میں فا ٹا سیکر یٹر یٹ اہم کر دا ر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضربِ عضب کی کا میا بی میں FRقبا ئل نے اہم کر دا راداکیا ہے اور اس سلسلے میں فو جی جوانوں اوردیگرسیکورٹی اہلکاروں سمیت قبا ئل کے کا وشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت قبائلی علاقوںکی ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ گور نر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ قبا ئل کی جانب سے پیش کئے گئے تجا و یز پر ہمدر دا نہ غور کیا جا ئے گا ۔ قبل ازیں گور نر نے ہسپتا ل کے احا طہ میں پودا بھی لگا یا۔