خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ڈاکٹر اشفاق حسین کوسینئررجسٹرارتعینات کردیا

بدھ مئی 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر اشفاق حسین ولد بخت رزاد کو فور ی طورپر مستقل بنیادوں پرسید ومیڈیکل کالج سوات میںبحیثیت سینئر رجسٹرار سائیکاٹری( بی ایس۔18 ) تعینات کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت تصور ہونگے۔ وہ عرصہ ایک سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کو ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔ اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔