ورلڈ سمر گیمز کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتما م سپیشل سوئمرز کا تربیتی کیمپ شروع

کیمپ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر لگایا گیا ہے، ڈائریکٹر سپورٹس انیس شیخ کی نگرانی میں ماہر کوچز 30کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

بدھ 2 مئی 2018 22:00

ورلڈ سمر گیمز کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتما م سپیشل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مارچ2019ء میں ابوظہبی میں ہونے والی ورلڈ سمر گیمز کی تیاری کیلئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور پاکستان سپیشل اولمپکس کے زیراہتمام سپیشل سوئمرز کا سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے جس میں سپیشل بچوں کو تربیت دی جارہی ہے، پاکستان کا دستہ سپیشل اولمپک پاکستان کے بینر تلے گیمز میں حصہ لے گا، سپورٹس بورڈپنجاب کے ماہر کوچز سوئمرز کو تربیت دے رہے ہیں، کیمپ میں 30(بوائز اینڈ گرلز) سوئمرز شرکت کررہے ہیں ،کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :