ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

بدھ مئی 22:00

ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائس چیئرمین وسیم اکرم اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عدنان ممریز تھے جنہوںنے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عدنان ممریز کے فنڈسے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں شر وع ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف کلبوں کے مردوخواتین کھلاڑی بڑی تعدادمیں حصہ لے رہے ہیں ۔

ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن عدنان ممریز کا کہناتھاکہ نوجوان ہمارابہتر مستقبل ہیں انہیں کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کااولین فرض ہے ،ناکہناتھاکہ موجودہ دور میں بچوں کو کھیل کود میں مصروف رکھناانتہائی ضروری ہے کیونکہ اگر یہی بچے غلط راہ روی کے شکار ہوئے تواسکے انتہائی برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،عدنان ممریز نے بتایاکہ انہیں کھیلوںسے بے پناہ لگائوہے کہ یہی وجہ ہے کہ حیات آباد میں انصاف یوتھ سپورٹس فیسٹول کے نام سے ایک بڑاایونٹ کا انعقاد کیا گیا اور آج ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کرایا گیاہے ،جس کے مثبت نتائج نکلیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع پشاور میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں کیونکہ ان کی بھر پور کوششوں سے ضلع پشاور میں کرکٹ،،ٹیبل ٹینس،،جمناسٹک،ہینڈ بال،والی بال،بیس بال ،آرچری،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،تھروبال ،فٹ بال ،،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے ہیں جسے کھیلوں کے حلقوں نے بے حد سراہاہے ۔