آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، راجہ شہزاد انور

بدھ 2 مئی 2018 22:00

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد انور نے کہا ہے کہ جمہوریت اور قومی ترقی و خوشحالی کے سفر کے خلاف سازشوں کا بازار گرم ہے ، سازشی عناصر جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں قوم ایک مرتبہ پھر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور ملکی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔