صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس

بدھ 2 مئی 2018 22:01

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) کیبنٹ سب کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور کمیٹی کے ممبران کے علاوہ کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب اور آر پی اوڈاکٹر اختر عباس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں سرگودھا ڈویژن میں امن عامہ کی صورتحال زیر بحث آئی ، اس طرح رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی ، کمشنر ندیم محبوب اورآر پی او نے کیبنٹ سب کمیٹی کو ڈویژن میں سیکورٹی اور مجموعی امن عامہ کے بارے میںآگاہ کیا۔