سرگودھا ریسکیو1122، گذشتہ ماہ 2520 افراد کو ریسکیو کیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 22:01

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پنجاب ایمرجنسی ریسکیو1122 سرگودھا نے گذشتہ ماہ کے دوران 6.

(جاری ہے)

25منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ 2719ایمرجنسیز میں2520افراد کو مدد فراہم کی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ماہ اپریل کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی 869، میڈیکل کی 1469، مختلف جرائم کی 54، نہرمیں ڈوبنے کی 1اور آتشزدگی کی 57ایمرجنسیز میں ریسکیو1122کے ریسکیوئرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو مدد فراہم کی ، اس کے علاوہ 1034 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122نے عوام کو تحفظ کا احساس دلایا ہے عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر بروقت کال کریں کیونکہ بروقت کال ہی بروقت مدد کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :