کاشتکار جنتر کی کاشت کیلئے درمیانی زمین کا انتخاب کر یں

بدھ 2 مئی 2018 22:01

عارفوالا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے جنتر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنتر کی کاشت کیلئے درمیانی قسم کی زمین کا انتخاب کریں ،جنتر کی فصل کی بہترپیدوارکے حصول کیلئے ایک بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑاستعمال کریں ،چارہ اورسبز کھاد کیلئے کاشت کی جانے والی جنتر کی فصل کیلئے 20 تا 25 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔