ْساہیوال،منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون‘ دو کلو سے زائدچرس و 30 لیٹر شراب برآمد ،3ملزمان گرفتار

بدھ مئی 22:01

ساہیوال۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ساہیوال پولیس نے منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو کلو سے زائدچرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کرکے 3ملزمان گرفتار کرلئے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشن زینب ہائوسنگ سکیم میں چھاپہ مارکر منشیا ت فروش ذوالفقار سے 1380گرام چرس ‘ پل بگڑی کے قریب محمد عثمان سے 1050گرام چرس اور 60-61/G-Dمیں شراب فروش محمد افضل سے 30لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :