ساہیوال،آتش بازی کا سامان فروخت کرنیو الوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ بھاری مقدار میں سامان برآمد،ملزمان گرفتار

بدھ مئی 22:01

ساہیوال۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنیو الوں کیخلاف کریک ڈائون ، بھاری مقدار میں ماچس پٹاخے ، انار اور شرلیاں برآمد ، ملزمان گرفتار، ڈی پی اومحمد عاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کر نے والوںکیخلاف مختلف مقامات پر چھاپے اور مچھلی بازار میں اکبر سے 90انار‘ 60ڈبے پٹاخے ‘50شرلیاں ‘علی رضا سے 10ہزار ماچس پٹاخے ‘120شرلیاں ‘30ڈبیاں پھول جھڑیاں ‘عرفان سے 550 ماچس پٹاخے ‘ ٹشو پٹاخہ پھول جھڑیاں 20 ڈبیاں ‘دیپالپور بازار میں راشد سی38 انار ‘چائنہ اسٹک 6عدد ‘30ڈبیاں ماچس پٹاخے ‘35شرلیاں ‘53/5-L میں ریاض احمد سے 75 ماچس پٹاخے‘ 55 انار ‘11شرلیاں ‘علی رضا سے 120 انار ‘ 75 شرلیاں اور 52/5-L میں حیدر علی سے 70 ڈبیاں پٹاخے‘ 10شرلیاں اور 65 انار برآمد کرکے گرفتار کرلئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :