پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر

برطانوی حکومت نے قوانین تبدیل کر دئیے،بدیلی کے بعد تمام اوورسیز کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ مئی 19:06

پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) ::پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔برطانوی حکومت نے قوانین تبدیل کر دئیے۔تبدیلی کے بعد تمام اوورسیز کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اورسیز علاقوں میں رجسٹرڈ آ ف شوورز کمپنیوں کا ملکیتی فارم جمع کروانے کولازم قرار دے دیا ہے۔۔برطانیہ نے اس حوالے سے اپنے قانون میں تبدیلی کر دی ہے ،تبدیلی کے بعد تمام اوورسیز کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اس قانون میں تبدیلی کے بعد یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ نیلسن اور نیسکول کس کی کمپنیاں ہیں اور انکا اصل مالک ہے۔یاد رہے کہ اس وقت برطانیہ میں مجموعی طور پر لاکھوں آف شور کمپنیاں موجود ہیں۔