نواز لیگ کی سندھ میں جلسے اور عوامی مہم کا 6 مئی کو مٹیاری ضلع سے آغاز ہوگا

ملیر اور نوابشاہ میں بھی پنڈال سجے گا ،شہباز شریف دیگر رہنما خطاب کریں گے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات نواز لیگ میں شمولیت کریں گی، صوبائی صدر ن لیگ سید شاہ محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 22:07

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) نواز لیگ کا سندھ میں جلسے اور عوامی مہم کا 6 مئی کو مٹیاری ضلع سے آغاز ہوگا ملیر اور نوابشاہ میں بھی پنڈال سجے گا اور میاں شہباز شریف دیگر رہنما خطاب کریں گے سندہ کی اہم سیاسی شخصیات نواز لیگ میں شمولیت کریں گی۔

(جاری ہے)

نوازلیگ کے صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے وزیر اعلا پنجاب میاں شہباز شریف نے سندھ کے تفصیلی دورے، جلسوں، عوامی اجتماعات کا پلان تیار کرلیا ہے ان کا کہنا تھاکے ماڈل ٹاون لاہور میں شہباز شریف کی ان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر رانا مشھود، سلیم ضیائ ، چودھری طارق، کھیئل داس کوھستانی، دلاور جدون موجود تھیجہاں سیاسی صورتحال، عام انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا ان کا کہنا تھا کے انہیں سندھ کے سرکردہ سیاستدانوں جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا گیاہے سید شاہ محمد شاہ نے بتایہ کے شہباز شریف کا سندھ میں 6 مئی کو مٹیاری بھانوٹ میں شام 5 بجہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے جس کے لیئے دعوتنامہ بنائے جارہے ہیں بعد میں رواں ماہ میرپورخاص سندھڑی کا دورہ کرینگیجس میں نوازلیگ لیگ میں سندھ کی اہم شخصیات کی جلد شمولیت کا امکان ہے ان کا کہنا تھا کے شہبازشریف نے سندھ کے سیاسی مورچے کی کمان سنبھال لی ہے جلد ہی میاں شہباز شریف ا?صف زرداری نوابشاہ میں بھی جلد عوامی پنڈال سجائیں گے بعد میں ن لیگ کا جیالوں کے مضبوط گڑھ ضلع ملیر میں بڑے پاورشو کا بھی فیصلہ کیا گیا ہین لیگ کے سربراہ شہباز شریف جیکب ا?باد میں کارکنان سے خطاب و ملاقاتیں کرینگے شہباز شریف کا صوبائی رہنماوں کو فوری طور پر جلسہ اجتماعات کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔