کراچی،ڈیمالیشن اسکواڈ کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی، منہدم و سربمہرکردیا

بدھ 2 مئی 2018 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوںمیں پورشن/یونٹ اور دکانوں سمیت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہرکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے صدرٹائون میں پلا ٹ نمبر23/1,TL-1پرپانچویں اورچھٹی منزل کی آرسی سی چھت اورساتویں منزل کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر56,NP-ll،نیپیئرکورٹرز پر پہلی منزل کی تعمیرات اور گرائونڈفلور کی پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 36,RB-11،رام باغ پرچوتھی منزل کی دیواروں اورآرسی سی کالمزکومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر C-140،بلاک 2کلفٹن پرگرائونڈفلور کی غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرR- 642 ، بلاک 8،پرتیسری منزل کمروں کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر A-24،بلاک 15،پرآرسی سی چوتھی منزل، پلاٹ نمبر R-500،بلاک 2،پلاٹ نمبرR-65اورR-66،بلاک 15، پردوسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر R-1413،بلاک 2،پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمز کو منہدم کردیاجبکہ لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی کے زمرے میں پلاٹ نمبر R-1604،بلاک 2،کی دوسری منزل کی دیواروں اورکالمزکومنہدم جبکہ پلاٹ نمبر R-1419،بلاک 2، کے گرائونڈفلور پرتعمیرات کاصفایاکرکے احاطے کوسربمہرکردیاگیا۔

دریں اثناڈیمالیشن ٹیم گلشن اقبال ٹائون میںپلاٹ نمبرZC-10،بلاک 6،اسکیم 24،کی پریکاسٹ پانچویں منزل کومنہدم اور پلاٹ نمبر5،بلاک 4،اسکیم 24 سمیت جمشیدٹائون میں بھی پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں پلاٹ نمبر453،بلاک 2غیرقانونی تعمیراتی اضافہ اورردوبدل اورپلاٹ نمبر 190-E،بلاک 2پرغیرقانونی دکانوں کے خلاف کارروائی میں تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں میں لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 1540،گلبہارنمبر 1،LHS،عثمانیہ کالونی پرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 43/1غوثیہ کالونی پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورچھت کے لئے نصب شیٹرنگ ،اورگڈاپ ٹائون میں پلاٹ نمبرS-R 3،سیکٹر5-G،سرجانی ٹائون چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیاجبکہ اورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبر 351/370،سیکٹر13،اورنگی ٹائون پرغیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔