حکو مت قبا ئلی عوام کو ملک کے دو سر ے تر قی یا فتہ شہروں کے برا بر لا نا چا رہی ہے،گور نر اقبال ظفرجھگڑا

بدھ 2 مئی 2018 22:10

حکو مت قبا ئلی عوام  کو ملک کے دو سر ے تر قی یا فتہ شہروں کے برا بر لا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) گور نر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ حکو مت قبا ئلی عوام کا معیا ر زند گی بلند کر نے کیلئے دستیا ب مسا ئل کو برو ئے کا ر لا کر اُ ن کو ملک کے دو سر ے تر قی یا فتہ شہروں کے برا بر لا نا چا رہی ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے در ہ زند ہ ایف آ ر میں ڈی ٹا ئپ ہسپتال کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن،انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کورمیجرجنرل عبداللطیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، قبائلی زعماء اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قبا ئلی عوام نے ہمیشہ علا قہ میں امن و تر قی کیلئے اہم کر دا ر ادا کیا ہے۔ سیکور ٹی اداروں کے شا نہ بشا نہ کر دار ادا کرنے پر FR'sقبا ئل کو خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں یہ سن کر مجھے خو شی ہو ئی ہے کہ علا قے میں امن رہا ہے اور جہاں امن کی فضا ء ہو وہاں پر ترقیاتی کام زیا دہ ہو تے ہیں اور عوام کا معیارِ زند گی بلند ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا قو می قبا ئلی علاقے کو تر قی کی را ہ پر گامزن کر ے کیلئے حکو مت ٹھو س اقدا ما ت اور بڑ ے منصو بے شرو ع کر رہی ہے ۔ اقتصا دی راہدا ری منصو بہ کی تکمیل سے قبا ئلی علا قوں کو مواصلات کے علا وہ تعلیم ، صحت ، آ بپا شی زرا عت اور رو زگار کے بہتر موا قع مہیا ہو نگے انہوں نے کہا کہ یہ عالمی منصو بہ ہے جس سے دو سر ے علا قوں سے تعلقا ت میں اضا فہ ہو گا اس سلسلے میں فا ٹا سیکر یٹر یٹ اہم کر دا ر کر رہا ہے۔

ضربِ عضب کی کا میا بی میں FRقبا ئل کا اہم کر دا ر ہے ۔ اس سلسلے میں فو ج کے علا وہ قبا ئل کے کا وشوں کو خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ فا ٹا سیکر یٹر یٹ قا بل منصو بوں پر ٹھو س اقدامات کر رہا ہے ۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے مو جو دہ سہو لیا ت سے فا ئد اُ ٹھا ئیں اور اُ نکو قو می دھا رے میں شا مل کر یں۔ گور نر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ قبا ئل کی پیش کر دہ تجا و یز پر ہمدر دا نہ غور کیا جا ئے گا اور قبا ئل با ہمی امن و محبت سے زند گی بسر کر یں۔ آ ئی جی ایف سی میجر جنر ل عبد الطیف نے بھی قبا ئلی جر گہ سے خطا ب کیا ڈی ٹا ئپ ہسپتال پر 18کرو ڑ 46لا کھ 29ہزار رو پے کی لا گت آ ئی ہے ۔ قبل ازیں گور نر نے ہسپتا ل کے احا طہ میں پودا بھی لگا یا۔ #