Live Updates

صادق آباد کے جلسے میں پٹواری لاہور کے تھے، فرخ جاوید مون

ووٹ کوعزت دلوانے والے ماؤں،بہنوں کوعزت کب دیں گے

بدھ 2 مئی 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مینارپاکستان کے تاریخی جلسے نے صرف شریف خاندان ہی نہیں بلکہ ان کے درباریوں کوبھی پاگل کردیا ہے ،شریف برادران ،ٹویٹرشہزادی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے وزیرقانون رانا ثنا اللہ ،طلال چودھری اورعابدشیرعلی عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کیوجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں انہیں خواب میں بھی مینارپاکستان کا جلسہ نظرآتا ہے انہیں اب ڈاکٹروں نے بھی جواب دیدیا ہے کہ ان کاعلاج نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ ساہیوال اورصادق آباد کے جلسے کوبھرنے کیلئے پٹواری،ڈینگی ملازمین،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ملازمین کولاہورسے بھیجا گیا تھا کیونکہ(ن)لیگ کے نظریاتی کارکنوں نے اب نااہل خاندان کا ساتھ چھوڑدیا ہے،’’ ووٹ کوعزت دو‘‘کے نعرے لگانے والے قوم کی ماؤں،بہنوں کوعزت کب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد راناثنا،عابدشیرعلی،طلال چودھری مینٹل ہسپتال جائیں گے کیونکہ ان کا آخری ٹھکانہ یا توجیل ہے یا پھرمینٹل ہسپتال۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات