Live Updates

رانا ثناء اللہ نے جو زبان استعمال کی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہیں ،پی ٹی آئی خواتین رہنماء

ہ صوبائی محتسب خواتین رخسانہ گیلانی کو رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست دیدی گئی

بدھ 2 مئی 2018 22:19

رانا ثناء اللہ نے جو زبان استعمال کی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہیں ،پی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سارہ احمد ، ایم پی ایز ڈاکٹر نوشین حامد ، راحیلہ مہدی، سعدیہ سہیل ، شنیلا روت اور سابق صدر لاہور خواتین ونگ نیلم حیات کے ہمراہ صوبائی محتسب خواتین رخسانہ گیلانی کو رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے گھر بار چھوڑ کر جلسے میں شرکت کے لئے مینار پاکستان آئیں ، رانا ثناء اللہ نے جو زبان استعمال کی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہیں ،خواتین کی سیاسی جدوجہد کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ، رانا ثناء اللہ نے معافی نہیں مانگی ، ہم ان سے معافی چاہتے ہیں ، امید ہے کہ خاتون محتسب غیر جانب داری سے کام لے کر انصاف کریں گی ، رانا ثناء اللہ چاہتے ہے کہ خواتین دب جائیں مگر ہم مزید جوش وجذبہ کام کریں گی ، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے پہلے مریم نواز اور پھر سلمان تاثیر اور بے نظیر کے حوالے بھی بد زبانی کی ، رانا ثناء اللہ دینی ، اخلاقی ، معاشرتی قدروں سے نا واقف ہیں ، رانا ثناء اپنی ذات میں گٹر ہے، جب منہ کھولتے ہے تو گند اگلتے ہے ، ، خاتون محتسب کو نے قوانین کی کاپی دی ہے جسے پڑھ کر فیصلہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ دو دن بعد قوانین کے رو سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کریں گے ، اگر صوبائی محتسب سے انصاف نہ ملا تو وفاقی خاتون محتسب سے رابطہ کریں گے ، اگر وفاق سے بھی انصاف نہ ملا تو تحریک انصاف کی خواتین ملک گیر سطح پر تحریک چلائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات