بین المذاہب مکالمہ ، ملکی قوانین کا احترام امن و سلامتی کا ضامن ہے ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

بدھ 2 مئی 2018 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے کہا ہے کہ بین المذاہب مکالمہ اور ملکی قوانین کا احترام دنیا میں امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی اسلام کے نمائندے اور محب وطن شہری ہیں۔جنہوںنے خود کو بیرون ملک سچے مسلمان اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

پاکستان میں غیر مسلم اقلیتوں اوربرطانیہ میں مسلمانوں کومکمل مذہبی آزادی ہے۔پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سکھ میرج ایکٹ منظور کرکے اقلیتوں کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں مسجد تقویٰ وفاقی کالونی میں اپنے اعزاز میں حافظ ممتاز حسین کی طرف سے دیے جانے والے عشائیے سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سجاد، پروفیسر عتیق اللہ عمر، ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا،ڈاکٹر بدر منیر سیفی، علا مہ اصغر عارف چشتی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ برطانیہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کی تنظیمیں برطانیہ میں ملکی قوانین کے مطابق مذہبی آزادی کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے شراب خانوں اور گرجا گھروں کو خرید کر اسلامک سنٹرزمیں تبدیل کرکے تبلیغی امور چلارہے ہیں۔ تمام اسلامی رسومات اور تہوار بھی برطانیہ کے مسلمان اچھے طریقے سے مناتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلام امن او ر سلامتی کا مذہب ہے۔ جس کی تعلیمات انسانوں کی بھلائی کے لئے ہیں۔ قرآن مجید کی تعلیمات کو اپنا کر اہم اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔