پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہی:میاں نعیم

مہنگائی کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیںحکومت اضافہ واپس لی: تحریک خدمت عوام

بدھ مئی 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) تحریک خدمت عوام پاکستان کے چیئرمین اور دینی وسماجی راہنما میاں محمد نعیم نے پٹرولیم مصنوعات میںاضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پٹرولیم نرخوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں لہٰذا حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے انہوں نے کہا کہ حکومت جب پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتی ہے تو 1روپے سے 80پیسے جب اضافہ کرتی ہے تو 10سے 20روپے اضافہ کردیتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام دشمن حکومت ہے ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہیے جو عوام دشمن اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ واپس لے ورنہ آنے والے انتخابات میں انہیں عوام دشمنی کا خمازہ بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :